اب خود پےمکھوٹا چڑھا دیا ہم نے
اپنا آپ خود سے ہی چھپا دیا ہم نے
وہ جو جوہری تھا وہ بادلوں میں چھپ کے بیٹھا ہے
سو خود کو بھی دیوار میں چنوا دیا ہم نے
اس دنیا کے لئے نہیں میسر اب کے
تاریک زنداں میں خود کو بٹھا دیا ہم نے
یہ روشنی یہ چکاچوند بھلا کس کام کی
اندھیرےکو اپنا ساتھی بنا دیا ہم نے
نینّ اب تب ہی جاگیں گے جب یار سامنے ہو گا
آتش کدا بھی اب کے بجھا دیا ہم نے