بعض دفعہ خود کو مارنا پڑتا ہے خود کو زندہ رکھنے کے لیے
اپنا آپ ہارنا پڑتا ہے خود کو زندہ رکھنے کے لیے
یہ حالات سانس گھونٹ دیتے ہیں
سکوں وارنا پڑتا ہے خود کو زندہ رکھنے کے لیے
خواب سب نایاب ہو جاتے ہیں
گلشن اُجاڑنا پڑتا ہے خود کو زندہ رکھنے کے لیے
یہ دنیا اک پل نہیں جینے دیتی
مکھوٹا اتارنا پڑتا ہے خود کو زندہ رکھنے کے لیے
نینّ ویران ہو جاتے ہیں
وقت گزارنا پڑتا ہے خود کو زندہ رکھنے کے لیے