یہ بیٹیاں بہت خاص ہوتی ہیں
دل کے بہت پاس ہوتی ہیں
انکی مسکراہٹ پے لٹا دیں ہم جہاں اپنا
یہ اظہار کی ایسی معراج ہوتی ہیں
زندگی کا احساس دلائیں یہ
نڈھال مجسمے کو جاندار بنائیں یہ
یہ ایسی کارساز ہوتی ہیں
یہ بیٹیاں بہت خاص ہوتی ہیں۔۔۔
خوش ہوں تو لگے موسم حسین ہے
گر یہ کبھی رو دیں منظر لگے خزاں
یہ قدرت کا امتزاج ہوتی ہیں
یہ بیٹیاں بہت خاص ہوتی ہیں۔۔۔
گلوں کی طرح مہکتی ہوئی
چڑیوں کی طرح چہکتی ہوئی
ہر گھر پے چمکتا مہتاب ہوتی ہیں
یہ بیٹیاں بہت خاص ہوتی ہیں۔۔۔
نینّ دعا ہے یہ یونہی صدا مسکراتی رہیں
رونق گھروں کی بڑھاتی رہیں
یہ رحمت کا نزولِ بےحساب ہوتی ہیں
یہ بیٹیاں ہاں یہ بیٹیاں بہت خاص ہوتی ہیں۔۔۔
Ma sha Allah bohat zabaradast