میرے بس میں

0
43

میرے بس میں ہو تو تمہارے تمام غم چُن چُن کے مار دوں
سارے زمانے کی خوشیاں تمہاری جھولی میں ڈال دوں

تم جو چھپ چھپ کے روتے ہو ہر دم
مُسکراہٹوں کو تمہارے مقدر میں جاڑ دوں

تمہیں جو نیند نہیں آتی ہے راتوں کو
ایسا سکوت دوں کہ نیندیں سنوار دوں

تم جو سوچتے رہتے ہوکہ کیا اچھے دن بھی کبھی آئیں گے
تمہاری ہر سوچ کوحقیقت کےنِشتر میں ڈھال دوں

جانتا ہوں کہ تم سہارے کو ترستے رہتے ہو
آؤ میں اپنی زندگانی کا ہر ایک پل تم پہ وار دوں

اپنوں میں رہ کے بھی تنہا جو رہتے ہو تم
تمہارا ایسا ساتھ دوں کہ سب اُداسی اُتار دوں

نینّ میں تمہارا ہوں تم اکیلے نہیں
بھول جاؤ سب آؤ تمہیں اتنا پیار دوں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here