….میں چاہتا ہوں

0
146
woman walking in mystic dark forest

Here is the text in Urdu script:

میں چاہتا ہوں کوئی مجھ کو چٹکی کاٹے
اور منظر تبدیل ہو جائے
سارا غم اور درد
اس کی محبت میں تحلیل ہو جائے

میں چاہتا ہوں وہ پھر سے مجھے دیکھے
شرمائے، نظریں اٹھائے، جھکائے
وہ پھر سے میرا نصیب ہو جائے
اور یہ وقت اس کی محبت میں تحلیل ہو جائے

میں چاہتا ہوں گلی کے اُس پار میں اکیلا نہ رہ جاؤں
وہ آئے، اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں تھماۓ
اور میرا ہر پل طویل ہو جائے
اور یہ وقت اس کی محبت میں تحلیل ہو جائے

میں چاہتا ہوں اُس کی خوشبو محسوس کروں
اُس کی بانہوں میں زندگی کی انگڑائی بَھروں
اور وہ بس میرا، ہاں میرا قندیل ہو جائے
اور یہ وقت اس کی محبت میں تحلیل ہو جائے

نینّ، میں بہت کچھ چاہتا ہوں، پر
کوئی چٹکی بھی کاٹے تو
کوئی درد بھی بانٹے تو
کوئی لوٹ کر آئے تو
کوئی مجھ میں سمائے تو
میں بہت کچھ چاہتا ہوں، پر
اب کوئی نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔
اب کوئی نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here