کیا محبت اس کو کہتے ہیں

0
118

کیا محبت اس کو کہتے ہیں
کہ جب چاہو انجان بن جاؤ
کبھی ٹوٹ کے اظہار کرو
کبھی بےزبان بن جاؤ
….کیا محبت اس کو کہتے ہیں

کبھی تڑپ اٹھو چھوٹی سی تکلیف پہ اُس کی
پل پل اُسے پوچھو کہ اُس کا حال کیسا ہے
کبھی وہ قرب میں ڈوبا تمہیں جو حال بتلائے
تو رُخ کو موڑ کے اپنا بےجان بن جاؤ
….کیا محبت اس کو کہتے ہیں

کبھی جو آنسو آ جائیں تو خود بھی رونے لگ جاؤ
اُسے سینے پہ سُلا کے خوب بہلاؤ سمجھاؤ
کبھی پھر ایسا بھی وقت آئے کہ اس کی چیخیں سُنو
تو کانوں پہ ہاتھ رکھ لو اور حیران بن جاؤ
….کیا محبت اس کو کہتے ہیں

کبھی بارش کے موسم میں اُس کی یاد آ جائے
تو اُسے فوراً بتلاؤ کہ تم کتنے اکیلے ہو
کبھی جب وہ دُہائی دے کہ وہ کتنا اکیلا ہے
تو سب کچھ اَن سُنا کر کے بےدھیان بن جاؤ
….کیا محبت اس کو کہتے ہیں

کبھی جب وہ تمہیں بولے کہ مجھ کو بھول مت جانا
میرا کوئی بھی نہیں ہے، مجھ سے دُور مت جانا
تو فوراً قسم کھا کے اپنے ساتھ ہونے کا اُس کو یقین دلاؤ
کبھی وہ وقت آ جائے کہ نینّ خود کہے تم کو کہ تمہاری بہت ضرورت ہے
تو سب وعدے بُھلا ڈالو اور اُسے ویران کر جاؤ
….کیا محبت اس کو کہتے ہیں
….کیا محبت اس کو کہتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here