نیا سال (2025)

0
90

زندہ لاشوں کا بھی کیا نیا سال ہوتا ہے؟
وہ جو گھٹ گھٹ کے جئے ہوں، ان کا بھی کوئی احوال ہوتا ہے؟
گر کچھ بدلا نہیں ان کے لیے تو مبارک کیسی؟
نیا سال اور یہ نئی عبارت کیسی؟

وہ تو تب سے ہی مر گئے ہوں گے
جب سے ان کے اپنے بچھڑ گئے ہوں گے
گر وہ زندہ ہی نہیں تو یہ جسارت کیسی؟
نیا سال اور یہ نئی عبارت کیسی؟

ان کا حال تو عرصے سے بے حال ہوا
اب تو ان کا بولنا بھی دیکھو ہے محال ہوا
گر وہ اظہار سے قاصر ہیں تو یہ صدارت کیسی؟
نیا سال اور یہ نئی عبارت کیسی؟

یہ بس باتیں ہیں، ان کو باتیں ہی رہنے دو
دنیا داری کی علاماتیں ہی رہنے دو
ان تماشوں کی بھلا نینّ بصارت کیسی؟
نیا سال اور یہ نئی عبارت کیسی؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here