میری جان میں تم سےجو دُور ہوں
یقین مانو بہت مجبور ہوں
مجھے فِکَر ہے یہ کل جب آئے گا
کیا تمہارا بابا تمہارے لئے کچھ کر پائے گا
دوڑ زمانے کی بہت ہی تیز ہے
ہر طرف نفس کا آسیب ہے
مجھے فِکَر ہے یہ بادل جب چھائے گا
کیا تمہارا بابا تمہارے لئے کچھ کر پائے گا
تم کو ابھی اڑان بھرنی ہے
بُلندیوں پہ کمان دھرنی ہے
مجھے فِکَر ہےطوفاں جب آئے گا
کیا تمہارا بابا تمہارے لئے کچھ کر پائے گا
تم نے گھر سجانا ہے اک دن جدا ہو کے
کسی سنگ جانا ہے مجھ سے وِدا ہو کے
مجھے فِکَر ہے وہ پل جب آئے گا
کیا تمہارا بابا تمہارے لئے کچھ کر پائے گا
بہت کچھ کرنا ہے وقت ہے کم
تیرا گلشن خوشیوں سے بھرنا ہے مجھ کو ہر دم
مجھے فِکَر ہےکیا یہ ہو پائے گا
کیا تمہارا بابا تمہارے لئے کچھ کر پائے گا
نینٗ میں دُور ہوں تو صرف تمہارے لیے
اِتنا مجبور ہوں تو صرف تمہارے لیے
پرمجھے یقین ہے مالک وہ دن لائے گا
جب تمہارا بابا تمہارے لئے کچھ کر پائے گا