یہ جو رَب ہے وہی سب ہے
گِرے گا توں تھامے گا وہ
لڑکھڑائے گا سانبھے گا وہ
کیونکہ یہ جو رَب ہے وہی سب ہے
جب گردشِ دوراں تجھے ستائے گی
تند و تیز ہوا تجھے ڈگمگائےگی
وہ وسیلہ تبھی بنائے گا
تجھے اِس طوفان سے بچائے گا
کیونکہ یہ جو رَب ہے وہی سب ہے
آنسو جب تھمنے نہ پائیں گے
دُکھ کے بادل گہرے چھا جائیں گے
وہ اپنا جلوہ ایسا دکھائے گا
خوشی کا موسم نِکھر کے آئے گا
کیونکہ یہ جو رَب ہے وہی سب ہے
تنہائی سے توں جب لڑ رہا ہوگا
دُشمن سے اپنے بِپَھر رہا ہوگا
وہ تیرا ساتھ یوں نبھائے گا
تجھے تیری جیت سے ملائے گا
کیونکہ یہ جو رَب ہے وہی سب ہے
توں جب سوچے گا کچھ نہیں باقی
لوگ تو بہت ہیں کوئی نہیں ساتھی
وہ تیری بِگڑی ایسی بنائے گا
اِک سکوں تیری ہستی میں لے آئے گا
کیونکہ یہ جو رَب ہے وہی سب ہے
نینٗ بس یقینِ کامل کر لے
یہ احساس خود میں شامل کر لے
جب بھی خودی کو مٹا کے جُھک جائے گا
وہ تیری روح میں تہہ تک سما جائے گا
کیونکہ یہ جو رَب ہے وہی سب ہے