میری صبح تیرے دم سے
میری شام تیرے سنگ ہے
تومیری حیات کا ثبوط
تو میرے دل کی سرگم ہے
جب توآئے سانس چلے
جب توجاۓ سب بےجان سا
تیرا ہونا میرا سکون
تیرے بن سب غم ہے
نہیں پرواہ دنیا کی
میری دنیا تجھ میں بسی
تیری زلفوں کی چھاؤں تلے
میری آس کا موسم ہے
تو چھو لے تو تھم جاؤں
کچھ بھی میں کر جاؤں
بس تیری چاہت میں
میری حرکت مبہم ہے
نین تجھے پا کر
سب پا لیا میں نے
نہیں کچھ بھی چاہوں اب
میرا حاصل توصنم ہے