…چلوآج

1
218

چلو آج بادلوں پے گھر کرتے ہیں
ذندگی کو اِک نَئ طرح بصر کرتے ہیں

دیکھتے ہیں کیسا لگتا ہے جہاں اُپر سے
پرندے فِضا میں کیسے سفر کرتے ہیں

ہوا جب چلتی ہے کیسا ہوتا ہے سماع
دل کا حال سب کیسے نشر کرتے ہیں

پانی کی بوند جب سیراب کرتی دھرتی کو
زَرّے کیسے اک دوجے کی خبر کرتے ہیں

پھول کھلتے ہیں تو کیسے نظر آتے ہیں
پَتے ہلتے ہیں تو کیسا اثر کرتے ہیں

نینٗ چلو پھر تھم کے یَہیں رُک جائیں
باقی جیون اس منظر کی نظر کرتے ہیں

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here