چلو مانا تمہارے ہیں
فلک پے جتنے تارے ہیں
انہیں پر توڑ کے لانا
میرے بس میں نہیں جانا
سو نہ دعوہ کرونگا میں
نہ ہی وعدہ کرونگا میں
یہ گُل ہر سو میں نے مانا
تمہی سے روپ ہیں لیتے
خوشبو انکی چرا لانا
میرے بس میں نہیں جانا
سو نہ دعوہ کرونگا میں
نہ ہی وعدہ کرونگا میں
لکیریں ہاتھ میں دیکھو
تمہاری ہیں اور میری بھی
قسمت انکی لکھا لانا
میرے بس میں نہیں جانا
سو نہ دعوہ کرونگا میں
نہ ہی وعدہ کرونگا میں
تمہیں ان بارشوں میں بھیگنا
اچھا تو لگتا ہے
پر یہ بادل پکڑ لانا
میرے بس میں نہیں جانا
سو نہ دعوہ کرونگا میں
نہ ہی وعدہ کرونگا میں
نینّ میرے بس میں تمہیں چاہنا
بہت چاہنا ہے بس جانا
پر اسے لفظوں میں سجا لانا
میرے بس میں نہیں جانا
سو نہ دعوہ کرونگا میں
نہ ہی وعدہ کرونگا میں
Very nice