آج کا انسان

0
354

پیسے کو ایمان بنا رکھا ہے
دنیا نے کیا کھیل رچا رکھا ہے

رشتے بس مفاد کا اک ذریعہ ہیں
جزبات کو سانگ چڑھا رکھا ہے

مبالغہ آرائ بنی دیں کا ستوں
ممبر کو بھی اک سٹیج بنا رکھا ہے

باریش بنے غاسب دین و دنیا
نماز کو نمازی نے ستا رکھا ہے

بااخلاق یہاں حیوان تو ہو سکتے ہیں
انساں نے تو انساں کو جلا کھا ہے

نینّ آنکھوں کو اب بند ہی کر ڈالو تم
کہ اس دنیا میں دیکھنے کو کیا رکھا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here