کشمیر

0
326

کبھی تم نے دیکھا حوّا کی بیٹی کی لٹتی چادر یا بکتی عزت کو
نہیں دیکھا؟ سنا تو ہو گا؟
گر سنا ہے تو یہ بتاؤ کہ دل دُکھا ہے
گر دُکھا ہے تو سوچو اُن کا کہ جن کی عزت لُٹ چکی ہے
کہ وہ ذندہ ہیں تو کس طرح سے
نہیں وہ ذندہ وہ مر چکے ہیں

کبھی تم نے لاشہ اٹھایا کمسن یا اک جواں کا
نہیں اٹھایا؟ سنا تو ہو گا؟
گر سنا ہے تو یہ بتاؤ جگر پھٹا ہے غم سے تمہارا
گر پھٹا ہے تو سوچو انکا کہ جو لاشے اٹھا اٹھا کے تھک چکے ہیں
کہ وہ ذندہ ہیں تو کس طرح سے
نہیں وہ ذندہ وہ مر چکے ہیں

کبھی تم نے گُلشن اجڑتے دیکھا
نہیں دیکھا؟ سنا تو ہو گا؟
گر سنا ہے تو یہ بتاؤ درد ہوا ہے
گر ہوا ہے تو سوچو انکا کہ جو گلشن لٹا کے اپنا تڑپ رہے ہیں
کہ وہ ذندہ ہیں تو کس طرح سے
نہیں وہ ذندہ وہ مر چکے ہیں

کبھی تم نے دیکھا ہے گولیوں سے کسی کو بچتے یا بچاتے
نہیں دیکھا؟ سنا تو ہو گا؟
گر سنا ہے تو یہ بتاؤ کہ ڈر لگا ہے
گر لگا ہے تو سوچو انکا کہ جو ہر دم گولی کھا کے ڈرے چھپے ہیں
کہ وہ ذندہ ہیں تو کس طرح سے
نہیں وہ ذندہ وہ مر چکے ہیں

کبھی تم نے دیکھا کسی کا بیٹا کسی کا بابا گم ہوا ہو
نہیں دیکھا؟ سنا تو ہو گا؟
گر سنا ہے تو یہ بتاؤ خوف اٹھا ہے
گر اٹھا ہے تو سوچو انکا کہ جو اب تک ہیں راہ تکتے گئے ہؤوں کی
کہ وہ ذندہ ہیں تو کس طرح سے
نہیں وہ ذندہ وہ مر چکے ہیں

یہ یاد رکھنا کہ جب کوئی مر چکا ہو
ظلم کے ہاتھوں سسک سسک کے کٹ چکا ہو
تو نینٗ اسکو جیتنے کی طلب نہیں ہوتی
یہی وہ گھڑی ہے جب ظلم خود سے ہے ہار جاتا
یہی وہ گھڑی ہے جب یزیدیت کی ہے موت ہوتی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here