عجب دیندار

2
410

میں نے دُنیا میں فقط ایک ہی مقصد دیکھا
کس طرح سے میں دنیا میں دیندار لگوں

چاہے دامن پے ہوں چھینٹے میرے کردار شکن
پھر بھی کہنے کو میں صاحبِ کردار لگوں

ہو نام میرا مانندِ مومن کی معراج
چاہے عمل سے میں یزیدی پیروکار لگوں

اپنے سجدوں سے میں چمکاۓ رکھوں نفس اپنا
چاہے پھر شرک کا ازل سے علمدار لگوں

ہیف ہے نینٗ زمانے کی دینداری پے
ہے دُعا اس کا کبھی بھی نہ پرستار لگوں

2 COMMENTS

  1. Wah Bohat Khoob ali Zulqarnain..
    ہمارےاسلامی معاشرے میں آپ کو قدم قدم پر ایسے بہت لوگ ملیں گے جو اپنی آپ کو کہتے ہیں مسلمان لیکن اندر سے فطرطا ہوتے ہیں شیطان۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here